رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر تہران سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی آیت الله تحریری نے گذشتہ شب ، شب قدر کے پروگرام میں موجود سیکڑوں نماز گزاروں اور عبادت گزاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قران کریم دو حالت میں دفعی اور تدریجی طور سے رسول اسلام(ص) کے قلب پر نازل ہوا ۔
انہوں نے مزید کہا : خداوند متعال نے رسول اسلام(ص) کے وجود کی برکت سے ملت اسلامیہ پر خصوصی توجہ کی اس طرح کہ خداوند متعال نے ایک عظیم مقام سے اس کتاب کو زمین پر نازل کیا ، قران کریم ایک مستحکم کتاب ہے جس میں کسی قسم کی پراکندگی ، اختلافات و تناقضات موجود نہیں ہیں ۔
آیت الله تحریری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سورہ قدر قران کریم کی عظمت و بلندی کی بیانگر ہے کہا: جب بعض ایات مرسل اعظم پر نازل ہوتیں تو حضرت کی حالت بگڑ جاتی اور یہ وہ وقت تھا جب حضرت اور خداوند متعال کے درمیان کسی قسم کا واسطہ نہ ہوتا ، البتہ جب حضرت جبرئیل ایات کو لیکر نازل ہوتے تو اس طرح کی حالت کم دیکھنے کو ملتی ۔
حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان کی ایک سال کی تقدیر شب قدر میں لکھی جاتی ہے کہا: ملائکہ اور روح، خدا کے اذن سے شب قدر میں نازل ہوتے ہیں ، شب قدر میں نبی اکرم(ص) اور اهل بیت(ع) کا خاص مقام ہے کہ جو گذشتہ امتوں میں نہ تھا ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شب قدر ابتدائے خلقت سے موجود ہے کہا: مگر قران کریم کا شب قدر میں نازل ہونا یہ فقط امت اسلامیہ سے مخصوص ہے ، ایک سالہ مقدرات کا معین ہونا یہ فقط و فقط انسان کی اپنی توانائی پر منحصر ہے ، اور انسان اپنی سعادت و شقاوت کے راستہ کو خود چنتا ہے ۔
آیت الله تحریری نے ایک حدیث سے تشریح کرتے ہوئے کہا: روایت کے مطابق شب قدر میں مستحب ہے کہ انسان، امام زمانہ(عج) کی بہ نسبت ولایت کا اظھار کرے ، پورے سال میں شریف ترین اور عظیم ترین شب ، شب قدر ہے ۔
حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی نے مزید کہا: شب قدر میں تمام مومنین اور مومنات کی سلامتی کے لئے دعا کریں کہ جو عظیم ترین اور بالاترین دعا ہے ۔
انہوں نے حسن عاقبت کے سلسلہ میں کہا: انسان بغیر لغزش کے نہیں ہے اور دوسری جانب خدا کا لطف کرم بے نہایت ہے ، خدا کا انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیشہ اپنے اندر تبدیلی لاتے رہیں لہذا اہم ترین خاصیت تبدیلی ہے ۔
آیت الله تحریری نے اخر میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان کو اپنے حقیقی اقداروں کی حفاظت کرنی چاہئے یاد دہانی کی: انسان جس قدر بھی اپنے وجود کے ظرف کو بڑھائے گا اسی قدر، شب قدر کی فضیلتوں کو دریافت کر پائے گا، شب قدر روح کی بالندگی کی شب ہے ۔/ ن ۹۸۸ / ۹۰۲